13th meeting of Syndicate FJMU

Tuesday, July 30, 2019

13th meeting of Syndicate FJMU chaired by honorable Health Minister Dr. Yasmeen Rashid. For more details click here

٭    وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا تیرہواں سنڈیکٹ اجلاس منعقد۔

٭    اجلاس میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی عامر زمان خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹر امجد ثاقب، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر فیاض بٹ، ایم ایس مزنگ ٹیچنگ ہسپتال، رکن پنجاب اسمبلی ام البنین، وائس چانسلر لمز، محکمہ خزانہ، محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، ہائرایجوکیشن، بنک آف پنجاب، آل عمران صدیقی و دیگر محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

٭     ڈاکٹر یاسمین راشدنے لاہور میں بننے والے اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال کے ڈیزائن و دیگر معاملات سے متعلق بریفنگ لی۔

٭    نئے مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال میں ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی سی یو بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد۔

٭    مدراینڈ چائلڈ ہسپتال میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ آپریشن تھیٹرز بنائے جائیں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد۔

٭    فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں خستہ حالت آڈیٹوریم کی جگہ جدید سہولتوں سے آراستہ آڈیٹوریم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد۔

٭    فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کیلئے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نئے ٹیوب ویل کی تعمیر کی منظوری۔

٭    یونیورسٹی کیلئے سٹورکیپر رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔

٭    یونیورسٹی اور ملحقہ میڈیکل کالجز میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی منظوری۔

٭    گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں نیاہاسٹل بنانے کی منظوری۔

٭    نرسنگ ہاسٹل کی نئی عمارت تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

٭    فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور ملحقہ میڈیکل کالجز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

٭    سابق کرپٹ حکومت موجودہ حکومت کو 100ارب روپے کے قرضوں کا تحفہ دے کر گئی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد۔

٭    پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد۔

٭     ہسپتال  میں ایم ایس کے روزانہ کے باقاعدہ دورے سے تمام معاملات درست ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد۔

٭    نئے بننے والے چائلڈ اینڈ مدر ہیلتھ کیئر ہسپتال کو بھی سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد۔

٭    مریم بی بی تو صرف ابا بچاؤ مہم میں لگی ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد۔