فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ میڈیسن یونٹ 3 کے زیر اہتمام ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

  • July 15, 2023
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ میڈیسن یونٹ 3 کے زیر اہتمام ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
شعبہ میڈیسن کے پروفیسر محمد آفتاب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اُن کا استقبال کیا ۔
ورکشاپ میں چیئر پرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن/ڈین فیکلٹی آف نرسنگ/ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر بلقیس شبیر، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس، شعبہ میڈیسن اور دیگر شعبوں کے فیکلٹی ممبران، پوسٹ گریجوئیٹ طلباءوطالبات ، ہاؤس آفیسرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تربیتی ورکشاپس کے بنیادی مقصد ڈینگی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، احتیاطی تدابیر کو فروغ دینا اور صحت کے سہولت کاروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے، وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل
جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی، وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل
ایک طبیب ہونے کے ناطے ہمیں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور مخلوق کے لیے خدمات میں مصروف رہنا چاہیے، وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل
ہسٹری، معائنہ، تشخیص اور علاج ، متعدی امراض کے اہم ترین اجزاء ہیں، وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل
ڈینگی وائرس اور کورونا وائرس جیسی متعدی بیماریوں میں سپیشلٹی کا قیام بہت ضروری ہے، وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل
پروفیسر محمد آفتاب اور ان کی ٹیم کو تربیتی ورکشاپ کے بہترین انعقاد پر اُنہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں، وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل
تربیتی ورکشاپ میں ڈینگی سے متعلق مختلف لیکچرز کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں مقرر ڈاکٹر شعیب نیازی، ڈاکٹر ارسلان شاہین اور ڈاکٹر مغیصہ نے وبائی امراض، ڈینگی بخار کی تشخیص ، ڈینگی پوائنٹس کی مانیٹرنگ اور ڈینگی بخار سے متعلق جدید طریقہ علاج ، مریضوں کی نگرانی، اور مریضوں کا مناسب علاج پر لیکچر زدیےگئے۔
ورکشاپ کا اختتام پروفیسر ڈاکٹر محمد آفتاب کے شکریہ کے ساتھ کیا گیا جنہوں نے نوجوان ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکس کی کاوشوں کو سراہا۔

EVENT INFO :

  • Start Date:July 15, 2023
  • End Date:July 15, 2023